تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہبازگِل پر فردجرم کی کاروائی موخر

شہبازگل پراداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر ملتوی کر دی۔

شہبازگل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔ شہباز گل کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت میں جمع کروایا۔انہوں نے عدالت میں بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے منگل تک تمام رکارڈ طلب کر لیا ہے، لاہورہائیکورٹ نے شہبازگل کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شہبازگِل کی حاضری ضرورلیں لیکن آن لائن ، شہبازگِل گاڑی میں موجود ہیں، بری حالت ہے، آکسیجن ماسک لگایا ہوا ہے ، شہبازگِل کو عدالت میں ذاتی حاضری سے استثنی دیا جائے۔

اس پر جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ جب تک فرد جرم عائد نہیں ہوتی حاضری سے استثنی نہیں دیا جاسکتا ، شہبازگِل کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالت نے طلب کیا ہے، جب بھی فردِ جرم عائد کرنے کی بات آئے توشہبازگِل کی طرف سے درخواست آجاتی ہے۔

شہباز گل کے وکیل برہان معظم نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے سے پہلے عدالت میں دلائل دینا میرا حق ہے، ہمیں ایسی یو ایس بی دی گئی جو خراب ہے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ  سرکاری چیزیں تو ایسی ہی ہوتی ہیں۔وکیل برہان معظم نے کہا کہ پراسیکیوشن ہمیں وہ یو ایس بی دے جس کی فارنزک ہوچکی ہو، یو ایس بی ایسی ہو جس میں کوئی ایڈیٹنگ نہ ہوسکے، شہبازگِل چاہتےہیں کہ اپنا مکمل دفاع کریں،ان پر الزامات انہیں بتائے جائیں، شہبازگِل کی زندگی موت کا معاملہ ہے،وکیل برہان معظم

شہبازگِل کے وکیل نے فارنزک شدہ یو ایس بی اورتصدیق شدہ کاپیاں مہیا کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ کیس میں کیا ہے۔اس موقع پر جج نے ریمارکس دیئے کہ وکیل برہان معظم نے درخواست تو لکھ لی لیکن انہیں شہبازگِل پر الزامات کا معلوم نہیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازگِل کےحوالے سے دستاویزات ہم ابھی مہیا کردیتےہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button