تازہ ترینجرم کہانیخبریں

3 بینک ڈکیت 2 خواتین پولیس اہلکاروں کے سامنے بے بس

بھارت کی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس کانسٹیبلز نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیٹ پر موجود 3 مسلح ملزمان 2 خواتین پولیس اہلکاروں کی بہادری کے سامنے بے بس ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینک کے گیٹ پر موجود خواتین اہلکاروں پر مسلح ملزمان نے اسلحہ بھی تانا اور فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔

خواتین اہلکاروں کی بہادری کو دیکھ کر تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانسٹیبل جوہی کماری اور شانتی کماری کو اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button