تازہ ترینخبریںدنیا

سعودی عرب کے کن شعبو‌ں میں ملازمتیں بڑھ گئی

کاروبار سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے کئی شعبے ہیں جن میں سعودی عرب میں ملازمتیں بڑھ گئی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق لنکڈاِن ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ ماحولیات اور ڈیجیٹل سیکیورٹی سعودی عرب میں ایسے شعبے ہیں جن میں ملازمتوں کے مواقع بہت تیزی سے بڑھے ہیں۔

نئے جاری کردہ لنکڈاِن ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیلز، ٹیکنالوجی، اور پائیداری ایسے شعبے ہیں جن میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ تیزی سے بھرتیاں ہو رہی ہیں، اور تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کمپنیوں میں بھرتی کے سلسلے میں ماحولیات کا عنصر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور ماحولیاتی مینیجر ایسی جاب ٹائٹل ہے جسے مملکت میں سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جن 10 سر فہرست شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع بڑھے ہیں، ان میں سیلز ریپریزنٹیٹو، ایچ آر کے ماہرین، اور ویب سائٹس کے بیک اِنڈ دیولپرز بھی شامل ہیں۔

ماحولیات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی آپریشنز ایسا شعبہ ہے جسے کمپنیاں بہت توجہ دے رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سائبر سیکیورٹی مینیجرز کی جاب بھی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہے۔

دیگر اہم شعبوں میں ڈینٹل اسسٹنٹس، ٹیلنٹ ایکوزیشن اسپیشلسٹ (یعنی کمپنیوں کے لیے درکار بہترین ٹیلنٹ کو پرکھنے اور ان کا انتخاب کرنے والے)، اور کنٹریکٹ ماہرین بھی شامل ہیں۔

لنکڈاِن پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب جس طرح ڈیجیٹل انقلاب سے گزر رہا ہے، اس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے میدان میں ڈیٹا اور آٹومیشن کے شعبوں میں ملازمتیں بے تحاشا بڑھ گئی ہیں، اس لیے ہر دس میں چار ملازمتیں سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا انالسز اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button