تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی، کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ میں کارروائی کر کے دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

سرجانی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں نوجوان زخمی ہوگیا، صدر زینب مارکیٹ کے قریب تاجر سے مبینہ ڈکیتی ہوئی، کار سوار ملزمان 70 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بہادر آباد میں ملزمان نے برگر شاپ کے باہر کھڑے 5 نوجوانوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال سے بھاگ نکلا جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button