تازہ ترینخبریںپاکستان

خاتون RO پر جماعت اسلامی کارکنان کے حملے کا مقدمہ درج

کراچی میں ڈی آر او ایسٹ آفس میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے خاتون ریٹرننگ آفیسر پر حملہ کیا جنہیں پولیس نے وہاں سے بحفاظت نکالا ، واقعہ کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ریٹرننگ افسر ٹی ایم سی صفورہ شاہانہ پروین کے مطابق مجھ پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے حملہ کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ریٹرننگ افسر شاہانہ پروین نے بتایا کہ ڈی آر او ایسٹ آفس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس میں پی پی پی کا امیدوار جیت گیا، اس کے بعد میں وفاقی اردو یونیورسٹی سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہی تھی جب مجھ پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس ہوکر مجھ پر حملہ کیا اور میری گاڑی پر ڈنڈے مارے۔

ایس ایچ او نے پولیس کی نفری کے ساتھ پہنچ کر مجھے بچایا اور 2 پولیس موبائلوں کے ساتھ ڈی آر او ایسٹ آفس سے بحفاظت نکالا۔

شاہانہ شاہین نے کہا کہ میں نے ایمانداری سے کام کیا جس کا صلہ مجھے یہ ملا۔

واقعے کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں جماعت اسلامی کے قطب، افضال ڈالمیا اور کامران سمیت 14 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں 300 سے400 نامعلوم کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button