تازہ ترینخبریںپاکستان سے

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی۔

اپنے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی فراخدلانہ حمایت پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وژن 2030 انتہائی قابل تحسین ہے۔

ساجد طوری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً جو سعودی عرب میں مقیم ہیں, کے مفادات کا خیال رکھنے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کوششوں سے سامعین کو آگاہ کیا ۔ وزیر مملکت کا دورہ سعودی عرب دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button