تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کیجانب سے ہیڈ وارڈر کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد

لاہور ( میاں عمران ارشد) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی جانب سے ہیڈ وارڈر ارشد علی کی محکمہ سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے ارشد علی کی محکمہ کے لئے 33 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ کے ساتھ ساتھ گلدستے ، قرآن پاک ، جائے نماز اور سوٹ جیسے تحائف سے بھی نوازا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے ریٹائر ہونے والے اہلکار کو اپنی گاڑی میں دفتر سے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ ارشد علی جیسے تمام محنتی ، فرض شناس اور قابل افسران و ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ کا اثاثہ ہیں۔

میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے لئے کھلے ہیں۔

ریٹائر ہونے والے اہلکار کا ماتحت پروری کی اس روایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محکمہ سے با عزت رخصتی ہی میرا انعام ہے۔

اس تقریب میں جیل افسران سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button