تازہ ترینخبریںدنیا

افغانستان میں خواتین کو کام کی اجازت ، فلاحی تنظیمیں بحال

کئی بین الاقوامی فلاحی تنظیموں نے افغانستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکام کی جانب سے خواتین ورکرز کو کام کی اجازت پر فلاحی تنظیموں نے کچھ سرگرمیاں بحال کردیں۔  افغان حکام نے صحت کے شعبے میں خواتین ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ صحت سے متعلق فلاحی کاموں کو نہیں روکا گیا تھا۔ فلاحی تنظیموں کا کہنا کہ افغان حکام کی یقین دہانی پر محدود پیمانے پر کام شروع کیا ہے۔

ادھر افغان میڈیا نے بتایا کہ طالبان حکومت نے 3 ہفتے پہلے افغان خواتین کے این جی اوز میں کام پر پابندی لگائی تھی۔ طالبان کی پابندی کے بعد غیرملکی این جی اوز نے افغانستان میں کام روک دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button