تازہ ترینخبریںپاکستان

زرداری اور شہباز نے پی ڈی ایم میں شرکت کی دعوت دی تھی ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں آصف زرداری اور شہباز شریف نے پی ڈی ایم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

باجوڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے ، وہ سیاست اور ہم اسلامی نظام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ زرداری، عمران، شریف برادران، اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی نے ملک کو مقروض کیا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آئے تو اثاثے ضبط کر کے ملکی قرضوں کا خاتمہ کریں گے، جماعت اسلامی ملک میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی۔ سیاسی پارٹیوں کو عوام کی فکر نہیں وہ اقتدار کی فکر میں ہیں، واحد جماعت اسلامی ہے جس کو عوام کی فکر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button