تازہ ترینخبریںدنیا سے

کن ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس یو اے ای میں بھی کارآمد ہوں گے؟

متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ان 43 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے شہری اپنے ملکی لائسنس پر متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 43 ممالک کے شہری اپنے ملکی ڈرائیونگ لائسنس پر یو اے ای میں گاڑی چلا سکتے ہیں جب کہ دیگر 44 ممالک کے شہری امارات میں قیام کے دوران اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر مقررہ شرائط پورے کرنے کے بعد مقامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

جن 43 ممالک کے شہری اپنے ملکی ڈرائیونگ لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں ان میں چین، امریکا، فرانس، جاپان، بیلجیئم، سوئٹزر لینڈ، جرمنی، اٹلی، سویڈن، آئرلینڈ، اسپین، ناروے، نیوزی لینڈ، رومانیہ، سنگاپور، ترکی، کینیڈا، پولینڈ، آئر لینڈ، آسٹریا، فن لینڈ، جنوبی کوریا، ہنگری، یوکرین، بلغاریہ، یونان، سلواکیہ، سربیا، سلواینیا، قبرص، لٹویا، لکسمبرگ، لتھوانیا، آئس لینڈ، مالٹا، مونٹی نیگرو، اسٹونیا، البانیہ، پرتگال، ہالینڈ، ہانگ کانگ اور ڈنمارک شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کو تسلیم کرنے کا مقصد اقامے کے بغیر امارات میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال کی اجازت دینا ہے۔

اماراتی وزارت داخلہ نے غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر اماراتی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے بھی شرائط مقرر کی ہیں۔ جس کی پہلی شرط یہ ہے کہ لائسنس ہولڈر کا تعلق ایسے ملک سے ہو جس کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس تبدیل کرنے کی اجازت ہو۔ موثر اقامہ دوسری شرط ہے۔ امیدوار کے پاس اپنے ملک کا موثر ڈرائیونگ لائسنس ہونا بھی ضروری ہے۔ ایک شرط طبی معائنے میں کلیئر اور ڈرائیونگ لائسنس کی تبدیلی کے تمام تقاضے پورے کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button