تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

50 ہزار برس میں پہلی مرتبہ سبز دم دار تارہ زمین کے مدار میں داخل، آج رات دیکھا جا سکے گا

50 ہزار سال میں پہلی مرتبہ سبز دم دار تارہ ایک بار پھر زمین کے گرد موجود مدار میں داخل ہو چکا ہے جو آج رات زمین سے قریب ترین ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دم دار تارہ جیسے جیسے سورج کے قریب جاتا جائے گا، خلا میں جلتا جائے گا اور اپنے پیچھے سبز رنگ کی پُرکشش روشنی چھوڑے گا جس کا نظارہ آج رات ممکن ہوسکے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایسا ہی ایک دم دار تارہ مشتری کے مدار میں داخل ہوا تھا جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ یہ سیارچہ ہے لیکن جیسے جیسے یہ سورج کے قریب آتا گیا تو اس کی برف پگھلتی رہی اور بلآخر جل کر منفرد روشنی چھوڑ گیا تھا۔

واضح رہے کہ دم دار تارہ سیاہ رنگ کے نامیاتی مواد سے پلٹی ہوئی برف سے بنا ہوا ہوتا ہے اسے برفانی گولے کی گندبھی کہا جاتا ہے۔ ان سے ہمارے نظام شمسی کی تشکیل سے متعلق اہم سراغ مل سکتے ہیں۔

دم دار تاروں کی زندگی عام طور سے 50 ہزار سال پر محیط ہوتی ہے اور آخری بار سبز رنگ کا دم دار تارہ زمین کے اوپر سے بالائی پیلیولتھک کے دور میں گزرا تھا۔

اس بار یہ تارہ زمین کے اس حصے سے گزرے گا جہاں نیدر لینڈ واقع ہے۔اس کے خوبصورت مناظر نیدر لینڈ میں واضح طور پر دیکھ جاسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button