تازہ تریندنیافن اور فنکار

اداکارہ جینا لولو بریجیڈا 95 برس کی عمر میں چل بسیں

اٹلی کی مشہور اداکارہ جینا لولو بریجیڈا 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اطالوی میڈیا کے مطابق جینا لولوبریجیڈا شمار 50 اور 60 کی دہائی میں یورپی سنیما کے مشہور ترین ستاروں میں ہوتا تھا۔ان کی وفات کی اطلاع ان کے پڑپوتے فرانچسکو لولوبریجیڈا نے دی جو ان دنوں اٹلی کے وزیر زراعت ہیں۔

جینا لولوبریجیڈا کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون بھی کہا جاتا رہا، وہ  60 کی دہائی کے بعد سیاست اور فوٹو گرافی میں مصروف رہیں۔

انہوں نے پچھلے سال اطالوی سینٹ کی نشست کے لیے انتخابات میں حصہ بھی لیا جس میں انہیں کامیابی نہ ہوسکی۔

جینا لولوبریجیڈا کی مشہور فلموں میں Beat the Devil، The Hunchback of Notre Dame، اور Crossed Swords شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button