تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور رنگ روڈ ، کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار پکڑے گئے

 

لاہور ( میاں عمران ارشد ) رنگ روڈ پر کار سوار جوڑے کو ہراساں کرتے رقم کا مطالبہ کرنے والےپولیس اہلکار پکڑے گئے،رنگ روڈ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔

رنگ روڈ پر کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار پکڑے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پولیس نے ابن مسعود اور اہلکار نواز کو پکڑ کر بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔ہیڈ کانسٹیبل ابن مسعود ڈولفن ہیڈ کوارٹرسول لائنز اور نواز پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات ہے اور دونوں اہلکار رنگ روڈ پر کار سوارعرفان اور اسکی دوست کو حراساں کرکے رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔اسی دوران رنگ روڈ پر گشت کرتے انسپکٹر انصر نے اہلکاروں کو پکڑ کر بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔پ

پولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پروارداتوں کے پیش نظر دونوں اہلکاروں سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ایس پی ڈولفن نے اہلکار مسعود کو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button