تازہ ترینخبریںدنیا

شہزادہ ہیری کی کتاب نے بارک اوباما کی کتاب کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر (Spare) نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی کتاب کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شائع ہونے کے پہلے ہی دن برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کی برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں 14 لاکھ 3 ہزار کاپیز فروخت ہوئیں جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی غیر افسانوی کتاب بن گئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی کتاب آ پرومسڈ لینڈ (A Promised Land) کو حاصل تھا جو 2020ء میں شائع ہوئی تھی اور پہلے ہی دن اس کتاب کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی کتاب کے کچھ اقتباسات شائع ہونے سے پہلے منظرِ عام پر آ گئے تھے تاہم پھر بھی کتاب کی ریکارڈ فروخت پر حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button