تازہ ترینخبریںپاکستان

موہنجو دڑو میں پارہ صفر ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں ریکارڈ ہونے والی سردی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موہنجو دڑو میں پارہ نقطہ انجماد پر آگیا، موہنجو دڑو میں آج کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موہنجو دڑو میں اس سے قبل جنوری 2006 میں منفی 5.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

سکھر اور پڈعیدن میں کم سے کم پارہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، لاڑکانہ، مٹھی اور چھور میں پارہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو میں 3.5، ٹنڈو جام میں 3.5 اور جکیب آباد میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

روہڑی اور شہید بے نظیر آباد میں پارہ 5.5 ڈگری، بدین میں 6.5، حیدر آباد میں 8.4 اور ٹھٹھہ میں 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کے مختلف اسٹیشنز پر متفرق پارہ ریکارڈ کیا گیا، کراچی کے سرکاری ویدر اسٹیشن اولڈ ٹرمنل پر پارہ 10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم جناح ٹرمینل پر 6.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button