تازہ ترینخبریںپاکستان

آصف زرداری نے انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کی ہدایت کی ہے اور انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں ہیں ۔

آصف زرداری کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا۔اجلاس میں حسن مرتضی نے پنجاب اسمبلی میں ادا کردہ کردار پر بریفنگ دی، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کی کوشش کی گئی، آصف زرداری نے پنجاب میں آئندہ انتخابات سے متعلق تجاویز مانگ لیں اور رہنماوں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button