تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈی پی او شبیر حسین کا بھاری پولیس نفری کے ہمراہ وانا بازار میں فلیگ مارچ

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) ڈی پی او ساؤتھ وزیرستان شبیر حسین کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری پر مشتمل دستے نے وانا بازار میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں ایس پی انوسٹی گیشن فضل سبحان کے علاوہ ڈی ایس پی نادر خان اور ڈی پی او کے گومل پرسن عبد الرحمٰن بھی شامل تھے۔

ڈی پی او نے وانا بائی پاس روڈ اور دوسرے مقامات پر پولیس کی تازہ داخلی و خارجی راستوں ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کا جائزہ لیا اور ان کا حوصلہ بھی بڑھا دیا۔

ڈی پی او شبیر حسین نے وانا بازار میں تازہ داخلی و خارجی ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعرے لگاکر دہشتگردی کے خوف میں مبتلا لوگوں کے دل جیت لئے۔

ڈی پی او نے وانا بازار کے داخلی و خارجی راستوں پر تعیناتی اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وانا بازار میں اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں کی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہے۔

عوام کو چاہیئے کہ وہ وانا بازار اور لوئر وزیرستان کے تمام علاقوں میں امن کے قیام کےلئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر جنوبی وزیرستان لوئر میں جرائم، اغواکاری، دہشت گردی اور منشیات کی لعنت ختم کرا دے گی۔

واضح رہے کہ کل وانا میں 7 روز سے جاری دھرنا عوام نے ان شرائط پر ختم کردیا کہ وانا میں قیام امن کےلئے پولیس کی عملداری یقینی بنانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button