تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی خارجہ پالیسی ، بھیک مانگنے کے سوا کیا تھی؟ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست ہی بھیک مانگنے پر ہے ، عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو انہوں نے تیمور سلیم جھگڑا کو کیوں نہیں روکا ؟

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب قومی مفاد کی بات ہو تو آپ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، عمران خان نے ہمیشہ اپنی انا، ذات اور سیاست کو ہی اہمیت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button