تازہ ترینخبریںپاکستان

پشاور ، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی اور دو گن مین شہید

پشاور میں دہشتگردوں نے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین دو گن مینز سمیت شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانے پر حملے کے بعد ڈی ایس پی اپنے گن مین ارشاد اور جہانزیب کے ہمراہ پہنچے تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دہشتگردوں نے 2 یا 3 اطراف سے تھانے پر حملہ کیا ، دہشتگردوں کی تعداد 6 سے 8 تھی۔پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ختم ، صبح دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے اسنائپر گن کا استعمال کیا۔دہشتگردوں نے 5 دستی بم بھی پھینکے تھے جن میں سے ایک پھٹا جبکہ 4 ناکارہ بنا دیے گئے۔

 حملے کے بعد بکتر بند گاڑیاں پولیس سٹیشن سربند پہنچادی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button