تازہ ترینتحریکخبریں

قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو اسمبلی تحلیل کر دینگے ۔ فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا۔ ہم نے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری جیسی بیماری اور رانا ثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا، آج لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹی، بارش ہوئی، مبارک پنجاب، مبارک تحریک انصاف، مبارک قائد لیگ۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی سے 186 ووٹ لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے، ووٹنگ کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button