تازہ ترینخبریںپاکستان

جنیوا کانفرنس ، اتحادی حکومت پر عوام اور دنیا نے اعتماد کیا : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ، کانفرنس کی کامیابی قوم کی دعاؤں اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک کوششیں جاری رکھیں گے ، بال اب ہمارے کورٹ میں ہے ، ایک ایک پائی عوام کی ترقی ، خوشحالی اور فلاح پر استعمال کرنی ہے ، اب ہم نے شبانہ روز محنت کر کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ جنیوا کانفرنس کے دوران مجموعی طور پر 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے ، سب سے بڑی امداد کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کا کیا گیا۔ ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر اور ایشین انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر کا اعلان کیا، اے ڈی بی نے 500 ملین ڈالر کا اعلان کیا، اٹلی نے 23 ملین یورو اور  جاپان نے 77 ملین ڈالر کا اعلان کیا، قطر نے 25 ملین ڈالر اور  سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کا اعلان کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں، امریکا کی جانب سے بھی 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button