تازہ ترینتحریکخبریں

کراچی کا کچرا ٹھکانے لگانے کا پلان ہمارے پاس ہے : شہزادی رائے

بلدیاتی انتخابات میں خواجہ سراء امیدوار شہزادی رائے نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کراچی کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے۔

خواجہ سراء شہزادی رائے سندھ حکومت کی جانب سے پہلی بار خواجہ سراؤں کو بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی کا موقع دیے جانے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پہلی بار خواجہ سراؤں کو بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی کا موقع دیا ہے۔

خواجہ سراء شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشنز میں خصوصی نشست پر پہلی بار خواجہ سراء کونسل کا حصہ ہوں گے۔ کونسل جا کر شہر کا مقدمہ لڑیں گے، ہمارے پاس شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button