تازہ ترینخبریںکاروبار

اوگرا نے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی 2022 سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سوئی ناردرن کے لئے 74.42 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لئے 67.75 فیصد گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے گیس کی موجودہ قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جو کہ 406 روپے 28 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے جو کہ 469 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

اوگرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ہوگا، وفاق نے منظوری نہ دی تو فیصلے پر ازخود عملدرآمد ہو جائے گا، سوئی گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button