تازہ ترینخبریںدنیا

چین نے جنوبی کوریا اور جاپان کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کر دیا

چین نے کورونا پابندیوں کے خلاف پہلا ردعمل دیتے ہوئے جنوبی کوریا اور جاپان کے لیے شارٹ ٹرم ویزوں کا اجرا معطل کر دیا۔

جنوبی کوریا میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورین اور جاپانی  باشندوں کیلئے شارٹ ٹرم ویزوں کا اجرا معطل کیا جا رہا ہے،چین پر عائد داخلے کی امتیازی پابندیوں کو ہٹانے کے بعد ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

چین کے اقدام پر ترجمان جنوبی کورین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بڑتھے ہوئے کورونا کیسز کے باعث چین سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں سائنسی اصولوں کی بنیاد پر ہیں، اپنے مؤقف پر چین کے ساتھ سفارتی چینل کے ذریعے بات چیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا،برطانیہ،بھارت سمیت، جاپان سمیت متعدد ممالک نے چین میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی کی تھی جبکہ جنوبی کوریا نے چینی سے آنے والے مسافروں کو سیاحتی ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button