تازہ ترینخبریںدنیا سے

افغانستان : بیوٹی پالرز 10روز میں بند کرنے کا فیصلہ

افغان طالبان حکومت نے مزار شریف میں خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے جبکہ شہر پل خمری میں بیوٹی پارلرز بند کرنے کیلئے 10 روز کی ڈیڈلائن دے دی۔

افغانستان میں خواتین کے اعلیٰ تعلیم کے حصول، این جی اوز میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔بلخ صوبائی محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے کہا ہے کہ مزار شریف میں خواتین مرد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اس لئے خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب شہر پل خمری میں بیوٹی پارلر کی مالکان کا کہنا ہے بغلان صوبے کے گورنر نے انہیں 10 روز کے اندر پارلرز بند کرنے کا حکم دیا ہے، اس کے بعد سیلونز کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button