تازہ ترینخبریںسپورٹس

پھولنگر، پتوکی میں مقامی ڈیری فارم پر کروڑوں روپے کی چوری، ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج

مبینہ ملزمہ کرن عارف

لاہور (کورٹ رپورٹر) پتوکی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے پھول نگر پتوکی میں واقع ڈیری فارم پر کروڑوں کی چوری کے مقدمہ کے مِلزمان کرن عارف اور دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ہیں۔

ملزمان کرن عارف اور دیگر ملزمان نے کروڑوں روپے مالیت کی 250 عدد امپورٹڈ گائے اور ونڈا جات اور دیگر سامان ڈیری فارم سے چوری کر کے خرد برد کیا جس پر ڈیری فارم کے مالکان نے ملزمان کرن عارف اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ پھول نگر میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم مورخہ 4 جنوری 2023 میں تحریر کیا کہ ملزمان کرن عارف اور دیگر ملزمان نے عدالت سے پہلی ضمانت بحث کے بعد واپس لی اور پھر دوسری درخواست ضما نت بغیر کسی نئی وجہ کے دائر کر دی جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہ ہے۔

ملزمان عدالت کے سابقہ حکم 02.11.2022 کی واضح طور پر پاسداری کرنے میں ناکام رہے اور کبھی شاملِ تفتیش نہیں ہوے، لہذا عدالت ملزمان کی ضمانت خارج کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کرن عارف اور دیگر ملزمان احاطہِ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس انکی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button