تازہ ترینتحریکخبریں

خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، میاں محمودالرشید شریک ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کو پہلے بھی مار پڑی ، آئندہ بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پروپیگنڈا کرنے والی فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے، پروپیگنڈا  کرنے والے جان لیں ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، عمران خان کے ساتھ ہیں، وفاقی حکومت کی بد ترین کارکردگی پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com