تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی

لاہور ( میاں عمران ارشد) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کرپٹ اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف متحرک۔

کیمپ جیل لاہور کے ملاقات شیڈ میں موبائل فون جمع کرنے کی ڈیوٹی پر مامور جیل ملازم اسلم کو سنٹرل کنٹرول روم کے CCTV کیمرے کے ذریعے ملاقاتیوں سے رشوت لیتے دیکھا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر متعلقہ جیل ملازم کی موقع پر تلاشی کی گئی ہے۔

تلاشی کے دوران بطور رشوت وصول کی گئی 1350 روپے نقدی برآمد ہونے پر آئی جی جیل خانہ جات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ جیل ملازم کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھی سنٹرل کنٹرول روم کے پنجاب کی جیلوں میں نصب شدہ CCTV کیمروں کے ذریعے کرپشن میں ملوث 91 جیل افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا تمام افسران و ملازمین کو اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کرپشن اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی فوری عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button