تازہ ترینخبریںسپورٹس

گلگت بلتستان میں کینیڈا کے تعاون سے ونٹر فیسٹیول سج گیا

گلگت بلتستان میں کینیڈین سفارتخانے کے تعاون سے سطح سمندر سے 8500 فٹ کی بلندی پر منفی 20 درجہ حرارت میں تین روزہ شیوک ونٹر فیسٹیول سج گیا۔

گانچھے میں ہونے والے اس ونٹر فیسٹیول میں آئس ہاکی کے علاوہ والی بال، شارٹ پٹ، بسرا، رسہ کشی، پنڈوک اور ٹیکو پولو کے مقابلے ہوں گے۔

ایونٹ کا مقصد ضلع میں سرمائی سیاحت اورصحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور علاقے کی قدیم تہذیب اور ثقافت سے دنیا کو روشناس کرانا ہے۔

شیوک ونٹر فیسٹیول میں کینیڈین سفارت خانے کے تعاون سے پہلی بار آئس ہاکی بھی کھیلی گئی، ایونٹ کا آغازپاکستان اور کینیڈا کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔

آئس ہاکی کامیچ شروع ہوا تولوگوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی، تین روزہ ایونٹ میں دیسی کھانوں کےاسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ ہوٹل ایسوسی ایشن گانچھے کی جانب سے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کیلئے ہوٹل رینٹ بھی فری کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button