تازہ ترینخبریںکاروبار

پنجاب میں فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیا گیا

محکمۂ خوراک پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں فلور ملوں کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔

محکمۂ خوراک پنجاب کی ترجمان و ڈی ڈی فوڈ مس نعیم افضل کے مطابق آج سے ملوں کو 26 ہزار ٹن سستی گندم ریلیز ہو گی ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے میں 18 لاکھ سے زائد سستے آٹے کے تھیلے ملیں گے، پنجاب بھر میں سستے آٹے کے پوائنٹ سترہ سو سے زائد کر دیے ہیں۔

مس نعیم افضل نے بتایا کہ آٹا پوائنٹس پر 4 لاکھ سستے آٹے کے تھیلے فروخت ہوں گے، آج تمام سٹاف اور افسران پوائنٹس کو چیک کریں گے۔ اتوار سے آٹے کی فراہمی کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔

محکمہ خوراک کی ترجمان و ڈی ڈی فوڈ نے بتایا ہے کہ چکی اور دکانوں پر کمرشل آٹے کی قیمت اور سپلائی کو چیک کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔ ڈی سی کی ٹیموں کو بھی فعال ہونا پڑے گا، ذخیرہ اندوز اس وقت فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com