تازہ ترینخبریںپاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔سعودی ولی عہد  نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔
سعودی ولی عہد اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی ۔ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا تھا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button