تازہ ترینخبریںپاکستان

کچھ بھی ہو جائے پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی : چوہدری شجاعت حسین

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی ، فی الحال ملک میں الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں  ملک کے معاشی اور سیاسی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے چوہدری شجاعت کو بلوچستان میں عوام کو درپیش مشکلات خصوصاً آٹےکی قلت سے آگاہ کیا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی ، فی الحال ملک میں الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔ صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ اشیاء مہنگی ہونے پر ایکشن لیں ، آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے ، تمام لیڈر اکٹھے ہو کر ملکی مسائل خصوصاً  مہنگائی کا مسئلہ حل کرنےکو اولیت دیں ، سیاسی لیڈر اپنے اپنے سلوگن کی تشہیر کے بجائے عوام کو درپیش اجتماعی مسائل حل کریں۔

 مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا، چوہدری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور  رکھ رکھاؤ کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button