تازہ ترینخبریںدنیا

سابق برازیلی صدر کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر حملہ ، موجودہ صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ

برازیل میں سابق صدر جیربولسونارو کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کردیا اور موجودہ صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا جبکہ صدر نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف آپریشن کا حکم جاری کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والے مظاہرین پارلیمنٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔مظاہرین نے داسلوا کو نیا صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمںٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button