تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کوئٹہ: نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے اسکینڈل کی تحقیقات

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں نرسوں کو مبینہ طور پر جسم فروشی پر مجبور کیے جانے کی تحقیقات میں فی الحال پیشرفت نہ ہوسکی۔

محکمہ صحت کے مطابق گمنام خط کی بنیاد پر کی جانے والی تحقیقات میں اب تک کوئی واضح پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کیے جانے کے معاملے میں اب تک کوئی بھی فرد انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی انکوائری کمیٹی پیر کو متعلقہ سرکاری اسپتال کا دورہ کرے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق اسکینڈل کے بعد متعلقہ سرکاری اسپتال کی ہیڈنرس کا تبادلہ کردیا گیا، انہیں صوبائی محکے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button