تازہ ترینتحریکخبریں

جو گندم تک نہیں منگوا سکتے کیا انہیں ہم پر حکمرانی کا حق ہے؟ پرویز خٹک

تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جو لوگ گندم تک نہیں منگوا سکتے کیا انہیں ہم پر حکمرانی کا حق ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں کارخانے بند ہو رہے ہیں، حکومت کے پاس ڈالر اور پیسے نہیں زور عوام پر نکال رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کروائے جائیں، عمران خان کامیاب نہ ہوا تو ملک میں لوگ خود نکلیں گے، خون خرابہ ہوگا، تباہی ہوگی۔

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائے۔ کتنے شرم کا مقام ہے کہ اتنے بڑے لیڈر کے لیے ہم انصاف مانگ رہے ہیں، ملک میں سابق وزیراعظم اپنی ایف آئی آر تک درج نہیں کرواسکتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button