تازہ ترینخبریںدنیا

ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر منتخب

ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔سپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی ہے۔ مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں سپیکر منتخب ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ راؤنڈز کے مقابلے میں 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا تھا۔ 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کو 214 ووٹ پڑے لیکن 4 ووٹوں کی کمی سے وہ سپیکر نہ بن سکے تھے۔ گزشتہ روز مک کارتھی کے حق میں 201 ووٹ پڑے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button