تازہ ترینخبریںپاکستان

شہید نوید صادق کو ہلالِ شجاعت ، شہید ناصرعباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف ، آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے شہید نوید صادق کو ہلالِ شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button