تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک عدم اعتماد : پی ٹی آئی حکومت کا اصل مقابلہ فوج سے تھا : فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی حکومت کا اصل مقابلہ فوج سے تھا ، ورنہ مستحکم حکومتیں ایسے نہیں جاتیں جیسے پی ٹی آئی کی حکومت چلی گئی تھی۔

  فواد چوہدری نے کہا کہ سب کو پتہ ہے ہماری اتحادی جماعتوں کو کون کنٹرول رہا تھا؟ بالکل واضح تھا کہ اتحادی جماعتیں کس کی ہدایات پر عمل کر رہی ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ معاشی بحران نتیجہ ہے سیاسی بحران کا ، عمران خان کی حکومت کو غیر ضروری طور پر گھر بھیج کر معاشی بحران پیدا کیا گیا ، کسی کو پتہ نہیں کہ تین یا پانچ ماہ بعد یہاں کون سی حکومت ہوگی ، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں لا سکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں عدلیہ، قانون کی حکمرانی کے اداروں میں کرپشن انڈیکس بڑھا، مستحکم حکومتیں ایسے نہیں جاتیں جیسے ہماری حکومت گئی، ہماری اتحادی جماعتوں کے طرز عمل سے واضح ہوگیا تھا کہ وہ ہدایات پر عمل کر رہی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button