تازہ ترینخبریںکاروبار

گاڑیوں کی فروخت میں بھارت نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا

سال 2022 میں بھارت جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری بڑی گاڑیوں کی منڈی بن گیا، چین اور امریکا بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

جاپانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پچھلے سال 42 لاکھ 50 ہزار نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جاپان میں یہی تعداد 42 لاکھ رہی۔

سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق جنوری سے نومبر 2022 تک بھارت میں 41 لاکھ 30 ہزار نئی گاڑیاں خریداروں کو پہنچائی گئیں۔

معروف جاپانی کمپنی نے اتوار کو اپنی کار سیلز کا دسمبر کا ڈیٹا جاری کیا جس سے فروخت کردہ گاڑیاں ملا کر کل تعداد ساڑھے 42 لاکھ ہوگئی۔

جاپانی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت میں فروخت کردہ گاڑیوں کا حجم مزید بڑھے گا کیونکہ ابھی ٹاٹا اور دیگر آٹومیکرز نے اپنی سیلز نہیں بتائی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button