تازہ ترینخبریںکاروبار

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی, صرف پینتیس دن کی درآمدات کے ڈالر باقی

ملک کے زرمبادلہ ذخائر ( Foreign Reserves ) میں ایک ہفتے میں مزید ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس صرف پینتیس دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔

ایک ہفتے میں مزید ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد ملکی ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم گیارہ عشاریہ سات ارب ڈالر سے کم ہو کر گیارہ عشاریہ چار ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس پانچ ارب ستاون کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا ذخیرہ رہ گیا، جب کہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے پانچ ارب چوراسی کروڑساٹھ لاکھ ڈالرموجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button