تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب، کوئی عالمی ادارہ ہماری مدد کو تیار نہیں: مسرت جمشید

ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر ہے، کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان بقاء کے مسئلے سے دوچارہے اور الیکشن ہی اس مسئلے کا حل ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیر دفاع نہایت بے شرمی سے میڈیا پر آ کر کہہ رہے ہیں کہ ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا، اس سیالکوٹی رنگ باز نے پہلے دھاندلی سے الیکشن جیتا اور اب اس کا دماغی توازن بھی بگڑ گیا ہے اور الٹ پلٹ بیانات دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button