تازہ ترینخبریںسپورٹس

سیکریٹری بی سی سی آئی کے اعلان پر نجم سیٹھی کا طنز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی کے اعلان پر طنز کیا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جے شاہ نے یک طرفہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے ، امید ہے آپ اس پر کام کر رہے ہوں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے پی ایس ایل 2023 کا ڈھانچہ اور کیلنڈر بھی پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا فوری ردعمل قابل ستائش تصور کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button