تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان پر حملے کے ملزم کا ویڈیو بیان کس نے ریکارڈ کیا ؟ پتا چل گیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کا اعترافی ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے کردار کا پتا چل گیا۔

عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید بشیر کا ویڈیو بیان آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں، ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔ ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کو واپس دیا، مبینہ ویڈیو میں بیان رکارڈ کراتے ہوئے ملزم نظر نہیں آ رہا۔

فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت پانچ بج کر 28 منٹ درج ہے ، عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ویڈیو بیان لیک ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button