تازہ ترینخبریںدنیا

سال 2022: امریکی پولیس کے ہاتھوں 1176 شہری ہلاک

امریکا میں پولیس نے سال 2022 کے دوران ایک ہزار 176 شہریوں کو ہلاک کیا۔

میپنگ پولیس وائلنس نامی تنظیم نے ڈیٹا جاری کیا جس کے مطابق پچھلے سال 1176 شہری امریکی پولیس کے ہاتھوں جان سے گئے۔

میپنگ پولیس وائلنس کے بانی سیموئل سنیانگوے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے روزانہ 3.2 افراد کی اوسط سے شہریوں کو قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں صرف 12 دن ایسے گزرے جس میں پولیس نے کسی شہری کو نہیں مارا۔

ان بارہ دنوں میں 3 فروری، 17 اپریل، 12 مئی، 17 مئی، 17 جون، 4 جولائی، 18 جولائی، 14 اکتوبر، 20 اکتوبر، 29 اکتوبر، 28 نومبر اور 11 دسمبر شامل ہیں۔

میپنگ پولیس وائلنس کا کہنا ہے کہ سیاہ فام امریکی شہریوں کو سفید فام شہریوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button