تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی وزیر کا دورہ مسجد اقصیٰ: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسرائیلی وزیر کے مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر کے دورۂ مسجدِ اقصیٰ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

سخت گیر دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے پر متحدہ عرب امارات اور چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے جہاں اسرائیل وزیر نے مسجدِ اقصی کے جس حصے کا دورہ کیا تھا، یہ مسجدِ اقسی کا وہ حصہ ہے جو صرف مسلمانوں کے لیے مختص ہے اور یہاں یہودیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔

اس پابندی پر اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں کے بھی دستخط ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے پروٹوکول کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا۔

عالمی سطح پر بھی اسرائیلی وزیر کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان، مصر، اردن، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی وزیر کے اقدام کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ نے بھی اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button