تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیں پھر بھی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے ۔ حافظ حمد اللّٰہ

ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے  کہا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔

ٹوئٹر پر حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینا صرف خبر کی خبر رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شنید ہے کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی، مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا، اب خان صاحب کے لیے کال نہیں آئے گی۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو ایک گولی بھی نہیں لگی ، رپورٹ سے ان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا ، بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ پنجاب فرانزک رپورٹ قابل قبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button