تازہ ترینتحریکخبریں

کسی کی نااہلی کیلئے عدالت کا ڈیکلریشن لازمی ہے : بیرسٹر علی ظفر

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ کسی کو نااہل کرنے کے لیے عدالت کا ڈیکلریشن ہونا ضروری ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا لاہور ہائی کورٹ میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین لکھنے پر نوٹس جاری کیا ، الیکشن کمیشن کو ایسی کارروائی کا اختیار نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کیا تھا۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button