تازہ ترینخبریںپاکستان

عدالتی قتل کے بعد بھی بھٹو ، عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ۔ آصف علی زرداری

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی ، سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو عدالتی قتل کے بعد 43 سال سے عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے اسلام آباد سے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے عوام کو عزت سے سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا تھا، وہ انسانی آزادی کے بہت بڑے حامی اور وکیل تھے۔بھٹو شہید ایسے پاکستان کی تعمیر چاہتے تھے کہ کوئی دشمن پاکستان کو بری نظر سے نہ دیکھے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جب پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرنے لگا تو اقتدار کے لالچی ٹولے نے ملک پر قبضہ کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ کچھ خود غرض افراد نے ناجائز اقتدار کی خاطر پاکستان کو تختہ مشق بنایا، آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں پاکستان کو باوقار ملک بنائیں گے۔ ہم بھٹو شہید کی امانت کی حفاظت کرتے رہیں گے، بینظیر بھٹو شہید قائد عوام کے پاکستان کی زنجیر تھیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اب بلاول بھٹو زرداری زنجیر ہیں، جو اپنے نانا کے پاکستان کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button