تازہ ترینخبریںدنیاپاکستان

پاکستان کی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سخت مذمت

پاکستان کی جانب سے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ مقدس مقام ہے اس مقدس مقام پر  اسرائیلی وزیر کے دورے کی مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کی طرف سے بےحسی اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا تھا۔ ایتمار بن گویر کے اس اقدام کی ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن یہاں تک کہ امریکا نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

امریکا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی اقدام ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button