تازہ ترینتحریکخبریں

الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے اب شیڈول طے کرنا باقی ہے۔

سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کے بیان دیں، بلاول بھٹو سیلاب زدگان کے بچوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کی بجائے ان کی مدد کریں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے معاملے پر حکومت کو صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لا سکی اور نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے، غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے۔سٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے ہو گئے ہیں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ ایک ٹوئٹ میں ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے پیشگوئی کی ہے کہ نگراں سیٹ اپ مارچ تک قائم ہو جائے گا۔ عام انتخابات جولائی میں ہوں گے اور نئی حکومت آئی ایم ایف سے معاملات طے کرے گی اور پروگرام بحال کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button